قومی ٹیم کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفر اگر مگر کا شکار

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان ٹیم کا سفر اگر مگر کا شکار ہوگیا، 2 میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کی سپر 8 میں رسائی دوسری ٹیموں پر منحصر ہے۔

پاکستان کو رسائی کیلئے بقیہ دو میچ جیتنا اور امریکا کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہیں، پاکستان کو اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہیں جبکہ امریکا کو انڈیا اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔

امریکا اگر ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لے گا، امریکا کے خلاف آئرلینڈ اور انڈیا کی فتح کی صورت میں پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف میچ ناک آؤٹ ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں