اپنے وسائل سے تو قرضوں کا بوجھ ادا نہیں کرسکتے: احسن اقبال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپنے وسائل سے تو قرضوں کا بوجھ ادا نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی وسائل محدود ہیں، جو ریلیف دیں گے اس کیلئے مزید قرضہ لینا پڑے گا، مزید قرضوں سے خسارہ بڑھے گا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عوامی مشکلات کا احساس ہے، مہنگائی کو بہت اوپر لا کر چھوڑا گیا، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، عوام اور سرکاری ملازمین کو مہنگائی کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں