فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر آج سماعت ہوگی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر آج سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شاہد بلال بنچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پانچ رکنی لارجر بنچ نے 23 اکتوبر 2023 کو فوجی عدالتوں میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث 102 سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں