نیلم جہلم پراجیکٹ میں مجرمانہ غفلت ہوئی، وزیر اعظم کی سخت کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی نے حالیہ خرابی کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سے جیو فزیکل اور سیسمک عوامل کو نظر انداز کیا گیا۔

حکام نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ پراجیکٹ کی ہیڈ ریس ٹنل کی مناسب کنکریٹ لائننگ نہیں کی گئی، منصوبے کی بر وقت تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن نہیں کروائی گئی، جس پر وزیر اعظم نے خرابیوں کے ذمہ داران کا تعین کر کے سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماہرین نے ڈیزائن میں خرابیوں کی نشاندہی کی ہے، کنکریٹ لائننگ بھی نہیں کی گئی، بڑے اور اہم منصوبے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی جیو لوجیکل سروے کیوں نہیں کروایا گیا؟ منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن نہ کروا کر مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں