ایران سے مزید136 افراد پاکستان پہنچے،مجموعی تعداد456 ہو گئی
گوادر:(دنیا نیوز) ایران جنگ کے بعد ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق پاک–ایران سرحدی پوسٹ گبد ریمدان سے 25 طلبہ سمیت 136 افراد سرحد عبور کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار دنوں میں گبد ریمدان سرحد کے ذریعے 156 طلبہ سمیت وطن واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد 456 ہو گئی۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر گبد ریمدان سرحد عبور کرنے والے تمام افراد کو ان کے متعلقہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔