یونس خان کی بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے کی حمایت

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق سٹار بلے باز و کپتان یونس خان نے بابراعظم کوکپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام مہم کے بعد بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کیلئے بورڈ پر دباؤ ہے، بہت سے شائقین بھی انہیں اس ذمہ داری کے لیے ناموزوں قرار دے چکے ہیں۔

البتہ یونس خان اس سے اتفاق نہیں کرتے، انہوں نے اس بابت سوال پر استفسار کیاکہ اگر بابر نہیں تو کس کو کپتان ہونا چاہیے؟ ہمارے پاس آپشنز کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی رائے فوری طور پر دے دیتے ہیں، اگر اپنی موجودہ ٹیم کی بات کریں تو ناقص کارکردگی میں پلیئرز کی غلطی نہیں ہے، میں اس کے بجائے انفرااسٹرکچر کو الزام دوں گا، اگر ہمارے پاس بیک اپ نہیں تو ان کھلاڑیوں کی جگہ کون سنبھالے گا؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں