کراچی میں مطلع ابر آلود، موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہونےسے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے سمندی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر قائد میں ہلکی بارش، بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ مون سون کا اگلا سپیل 30 جولائی سے 2 اگست تک متوقع ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں