کراچی :کاریں کرائے پرحاصل کرکے قبضہ کرنیوالے گینگ کے2 ملزمان گرفتار

کراچی : (دنیانیوز) کراچی سے متعدد کاریں کرائے پر حاصل کرکے چھین لینے والے "بھائی گینگ" کے2ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں، جوپولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سےساڑھے4 لاکھ روپے،3 تولے سونا، 20ہزار روپے کےپرائزبانڈز اور چھینی گئی کار برآمد کرلی گئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، کاریں چوری یاچھیننے کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں، پہلےبھی جیل جا چکے ہیں۔

ملزمان کےمفرورساتھیوں کی گرفتار ی کےلئے اےوی ایل سی پولیس چھاپے مار رہی ہے جن کی گرفتاری و مزید برآمدگیاں جلد ہی متوقع ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں