طلاق کی خوشی میں خاتون کا جشن، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نیویارک: (ویب ڈیسک) طلاق کی خوشی میں جشن منانے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں خاتون کو طلاق کی خوشی میں لہنگا چولی پہنے مختلف بالی وڈ گانوں پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون کی ویڈیو میں بیک گراؤنڈ تھیم پر ’طلاق مبارک‘ لکھا بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو میں خاتون کو متعدد گانوں پر خوشی سے ڈانس کرتے دیکھا گیا، طلاق کے بعد جشن منانے پر خاتون کے دوستوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خوب شور شرابہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانس کرتی خاتون کی ویڈیو امریکا کی ہے جو کہ امریکا میں سٹور چلاتی ہیں، تاہم یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ خاتون کی اپنے شوہر سے علیحدگی کیوں ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں