چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے 2 سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کر دیئے

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے دو سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ عبہر گل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، سیشن جج ملتان سید اصغر علی کو بہاولپور بینچ کا ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کردیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج حافظ آباد عابد رضوان عابد کو ملتان تعینات کردیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں