عزم استحکام کا مقصد فوجی آپریشن نہیں، آج کلیئر کر دیا کوئی نیا آپریشن نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں بنوں واقعہ، امن وامان سے متعلق بات ہوئی، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں امن وامان کے بہتر اقدامات کئے جائیں گے۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ بنوں واقعہ کے فوری بعد ایک جرگہ تشکیل دیا گیا تھا، جرگہ کی کوششوں سے فوری امن قائم ہوا، وزیراعظم کے آپریشن عزم استحکام کے بیان کے بعد کنفیوژن پیدا ہوئی، عزم استحکام کا مقصد کوئی فوجی آپریشن نہیں تھا، آج کلیئر کر دیا گیا کوئی نیا آپریشن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جو بھی آپریشن ہوگا پولیس، سی ٹی ڈی فرنٹ لائن پر ہوگی، اگر کوئی بڑا آپریشن ہوگا تواس میں فوج حصہ لے گی، پولیس کی استعداد کو مزید بڑھایا جائے گا، سی ٹی ڈی میں مزید بھرتیاں کی جائیں گی۔

مشیر اطلاعات نے کہاکہ ایپکس کمیٹی کے دائرہ کار کو بھی بڑھایا جائے گا، پولیس کی گشت کو بڑھایا جائے گا، آپریشن عزم استحکام پہلے سے جاری آپریشن کا تسلسل ہے، بنوں واقعہ میں سوشل میڈیا پر زہریلا پراپیگنڈا کیا گیا، بنوں واقعہ میں کسی کی نااہلی، کوتاہی ہوگی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بنوں واقعہ میں بدقسمتی سے ایک پارٹی کو نشانہ بنایا گیا، فارم 47 سے جیتنے والے امیرمقام، عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر الزامات لگائے، امیرمقام، عطا تارڑ نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، بنوں جرگہ نے بھی ان کےبیانات کی مذمت کی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں