روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 50 پیسے پربند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کم ہوکر 279 روپے 70 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں