ساہیوال: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندار قتل

ساہیوال: (دنیا نیوز) شادمان ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے دکاندار سے 3 لاکھ روپے لوٹ لیے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، مقتول دکاندار ابراہیم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے ، جلد ملزمان پکڑے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں