نازیبا ویڈیوز: خلیل الرحمن نے ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے درخواست دیدی

لاہور:(دنیا نیوز)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی جانب سے نازیبا ویڈیوز کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم میں درخواست دی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں اور مجھے بلیک میل کرکے بھاری رقم بھی بٹوری، خلیل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے رقم دینے سے انکار پر نازیبا ویڈیوز وائرل کر دیں۔

نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے سے انکی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، لہٰذا قانون کےمطابق کارروائی کی جائے، دوسری جانب سائبر کرائم حکام کا کہنا تھا کہ درخواست وصول ہو چکی ہے، اس بابت تحقیقات جلد شروع کر دی جائیں گی، پولیس کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمرکو15 جولائی کو مبینہ طور پراغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم 28 جولائی کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ دوسرے روز 29 جولائی کو ڈرامہ نگار کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئیں، مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، ملزمان کیخلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں