لندن کے تاریخی ثقافتی مرکز سمرسیٹ ہاؤس میں آتشزدگی

لندن: (دنیا نیوز) لندن کے تاریخی ثقافتی مرکز سمرسیٹ ہاؤس میں آتشزدگی، 100سے زائد فائر فائٹرز اور 15 گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سمر سیٹ ہاؤس میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی، عمارت کو بھی زیادہ نقصان نہیں پہنچا، آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا، معروف آرٹ گیلری میں رکھے ہوئے فن کے بہترین نمونے محفوظ رہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دھوئیں کے بادل آس پاس کی عمارتوں میں داخل ہو گئے تھے، دریائے ٹیمز کے کنارے واقع سمر سیٹ ہاؤس کی تعمیر 1796ء میں ہوئی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں