وزیر خزانہ کا سعودیہ سے ادھار تیل کی ڈیل جلد فائنل ہونے کا دعویٰ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودیہ سے ادھار تیل کی سہولت کی ڈیل جلد فائنل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی پارلیمنٹ ہاؤس میں دنیا نیوز سے غیررسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض معاہدے کی منظوری کے بعد پاکستان کو دیگر مالیاتی اداروں سے ڈالر انفلو بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ سمیت دیگر ذرائع سے فنانسنگ کے حصول میں کامیابی ہوئی، سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت کی ڈیل جلد فائنل ہو جائے گی۔
محمداورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے کمرشل بینک سمیت مختلف ذرائع سے فنانسنگ ہوئی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے طریقہ کار کے مطابق قرض معاہدے کی منظوری دینی ہوتی ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ تمام اہداف پورے کیے ہیں۔