پی آئی اے کیلئے اعزاز، پاکستان کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کیلئے اعزاز، پاکستان کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

عالمی سیاحتی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایوارڈ سی ای او پی آئی اے کو دیا گیا، ایوارڈ ملکی سیاحت کے فروغ میں پی آئی اے کے کردار پر دیا گیا۔

پی آئی اے واحد ملکی فضائی سروس ہے جو ملک کے طول و عرض کو اندرون و بیرون ملک سے منسلک کرتی ہے، پاکستان کے خوبصورت ترین شمالی علاقہ جات کو دنیا میں متعارف کروانے کی ایک مہم بھی پی آئی اے نے چلائی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنا پی آئی اے کے لئے اعزاز کی بات ہے اور ہمارے قومی کردار کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے بحیثیت قومی ائیرلائن کے اپنا کردار بخوبی نبھاتی رہے گی اور ملکی سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں