ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بنگلا دیش نے 23 رنز سے شکست دیدی۔

میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز سکور کیے، جواب میں قومی ویمن ٹیم 18.4 اوورز میں 117 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 3 اوورز میں 15 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں