سپریم کورٹ نے آئین دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا: حمزہ شہباز
لاہور: (دنیا نیوز) آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔
حمزہ شہباز شریف نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سپریم کورٹ نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا، گزشتہ فیصلے کو بنیاد بنا کر پنجاب میں حکومت کو گرایا گیا تھا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوری عمل کا راستہ روکنے کے حربے کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ آئین کی تشریح کے بجائے اس میں تحریف کی گئی تھی، معزز عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔