کراچی: 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) گلبرگ پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گلبرگ فیصل رفیق کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 11 قبائل کالونی میں گلی سے 3 سالہ ننھی آمنہ کو قتل کر کے اس کی لاش پھینکنے والے درندہ صفت ملزم نصیر کو حراست میں لے لیا جو کہ رکشہ ڈرائیور ہے اور اس کا آبائی تعلق کشمیر سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ بچی گھر کے باہر چبوترے میں بیٹھی ہوئی تھی اور وہ گلی میں اپنا رکشہ صاف کر رہا تھا کہ اس نے بچی کو دیکھ کر اپنے پاس بلایا اور گھر کے اندر لیجا کر اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم کے دوران مختلف نمونے محفوظ کئے گئے ہیں جن کی کیمیائی تجزیے کی رپورٹس آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں