اے آئی سسٹمز انسانوں کے کنٹرول سے باہر ہوسکتا ہے، انتباہ

ٹورنٹو :(ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت (AI) کے گاڈ فادر کے نام سے مشہور سائنسدان جیفری ای ہنٹن نے سسٹمز انسانوں کے کنٹرول سے باہر ہونے کے خدشات ظاہر کردیئے۔

یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے 76 سالہ پروفیسر نے مشین لرننگ اور اے آئی کا صنعتی انقلاب سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بنی نوع انسان کے مستقبل پر بہت اثر پڑے گا، لیکن ساتھ ہی انہوں نے ان سسٹمز کے ’کنٹرول سے باہر ہونے‘ کے خدشات بھی ظاہر کر دیئے ۔

جیفری نے کہا کہ انسانوں سے جسمانی طاقت میں آگے بڑھنے کے بجائے یہ ذہنی صلاحیت میں ان سے بڑھ جائے گا، لوگ اے آئی اسسٹنٹ کے ساتھ بہت کم وقت میں اتنا ہی کام کر سکیں گے لیکن ان چیزوں کے قابو سے باہر ہونے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے‘۔

جیفری ہنٹن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں خوف ہے کہ سسٹمز انسانوں سے زیادہ ذہین ہوجائیں گے اور بالآخر خود کنٹرول سنبھال لیں گے‘۔

جیفری ہنٹن نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً ہر چیز کے لیے اے آئی ٹولز جیسے ChatGPT4 کا استعمال کیا لیکن یہ بہت اچھا ماہر نہیں ہے، اور یہ اچھی بات ہے۔

یاد رہے فزکس کے میدان میں سال 2024 کا نوبل انعام جیتنے کے بعد جیفری ای ہنٹن نے اپنی ہی تخلیق کردہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے انسانوں کو خبردار کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں