دور جدید کی ٹیکنالوجی کو دین کے فروغ کیلئے استعمال کریں: ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی: (دنیا نیوز) معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ دور جدید کی ٹیکنالوجی کو دین کے فروغ کے لئے استعمال کریں۔

معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ جامعتہ الرشید کا دورہ کروں گا، لوگوں کو بلاؤ اللہ کی طرف لیکن احسن طریقے سے، ہرمسلمان کو دین کی بھلائی کا کام کرنا ہے۔

ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ عاجزی کے ساتھ دعوت دین دیں، اللہ جب جسے چاہے ہدایت دے سکتا ہے، سماجی رابطوں کے ذریعے اپنا پیغام عام کریں، سوشل میڈیا کے درجہ اول کی سطح پر کام کرنا ہوگا۔

معروف سکالر نے مزید کہا کہ میرے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے، میڈیا کو ہم دعوت دین کے لئے استعمال کرسکتے ہیں، ذرائع ابلاغ کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں، عصر حاضر میں میڈیا نے بہت ترقی کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائٹ ختم نہیں ہوا، عوامی جلسے میں بہت زیادہ لوگوں سے مخاطب ہوسکتے ہیں، ہمیں اللہ کی دعوت دینی ہے انفرادی اور اجتماعی، دعوتی انداز میں انفرادیت لیکرآنی چاہئے، زیادہ پُر اثر دعوت زیادہ متاثر کن ہوسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں