شہر قائد میں مدرسے کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے کمسن بچے کی لاش برآمد

کراچی: (ویب ڈیسک) مدرسے کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے کمسن بچے کی چند روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔

واقعہ منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد پختون چوک کے قریب مدرسے میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، بچے کی لاش کو کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بچے کی ملنے والی لاش چند روز پرانی ہے جبکہ اس کی شناخت 5 سالہ بلال ولد شیر خان کے نام سے ہوئی ہے جو اسی علاقے کا رہائشی اور مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ بلال 2 روز سے لاپتہ تھا جسے اہلخانہ تلاش کر رہے تھے، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں