ملتان میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار
ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقابلہ تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے بوعہ پور روڈ پر ہوا، ملزم راہگیر سے 10 لاکھ کی نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے، اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزموں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں چاروں ڈاکو زخمی ہوئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزموں کی شناخت علی رضا، عارف، ارشد، عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کچہری چوک پر ہوٹل کے باہر میاں بیوی کے قتل میں ملوث تھے، جائے وقوعہ سے دو موٹرسائیکل اور دو پسٹل قبضے میں لے لئے۔
پولیس حکام نے بتایاکہ فرار ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔