میزبان و اداکار ایاز سمو بیٹی کے باپ بن گئے
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی میزبان و اداکار ایاز سمو بیٹی کے باپ بن گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں رحمت سے نواز دیا ہے اور وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔
انہوں نے انسٹا پوسٹ میں بیٹی کی مناسبت سے گلابی رنگ کا کارڈ شیئر کیا ہے جس پر بیٹی کی پیدائش سے متعلق اعلان درج ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں ننھی شہزادی کی آمد پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ الحمدللہ! اپنی چھوٹی شہزادی اور ایم اماز کی چھوٹی بہن کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے میں واقعی بہت خوش ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ بیٹی کو صحت، تندرستی، اچھے نصیب اور خوشیاں عطاء فرمائے، آمین۔
بیٹی کی پیدائش پر ساتھی فنکاروں، سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک بادیں موصول ہو رہی ہیں۔