کراچی : منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے علاقے منگھو پیر خیر آباد میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 2 موٹر سائیکلوں پر ڈاکوؤں کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوئے جن سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں