فیصل آباد : قتل کے مقدمہ کا اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار

فیصل آباد: (دنیانیوز) ترکھانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ کے اشتہاری ملزم اعجاز کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اعجاز سال 2014 میں شہری کو قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ  ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں