چیف جسٹس پاکستان کی سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پرالوداعی عشائیہ لینے سے معذرت کر لی۔

چیف جسٹس نے موقف اختیار کیا ہے کہ الوداعی ڈنر پر دو ملین سے زیادہ کا خرچ آتا ہے، چیف جسٹس نے خرچ کے باعث الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کی۔

فل کورٹ ریفرنس کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی دعوتی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے مراسلہ بھیجا گیا۔

مراسلے کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو دن ساڑھے دس بجے ہو گا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الوداعی ڈنر عموماً دیا جاتا ہے مگر چیف جسٹس نے معذرت کی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں