سموگ تدارک مہم: 23 ہزار گاڑیوں کے چالان، 6 ہزار سے زائد تھانوں میں بند

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ تدارک مہم کے دوران 23 ہزار گاڑیوں کے دھواں چھوڑنے پر 2، 2 ہزار کے چالان کر دیئے گئے جبکہ 6 ہزار سے زائد گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ہے۔

لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے جس کے پیش نظر ماحول آلودہ، ریت، مٹی اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 24 ہزار 483 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔

رات کے وقت آب و ہوا کو گرد آلود کرنے والی 4232 ٹریکٹر ٹرالیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے ہیں جبکہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 22 ہزار 490 جبکہ 525 انتہائی خستہ حال گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کروائے گئے ہیں۔

سکول و کالجز، بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 2000 سے زائد آگاہی لیکچرز بھی دیئے گئے، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی چالاننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کی مدد سے 4 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا ہے کہ سموگ تدارک کیلئے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی گئی ہے، سوشل میڈیا پر موصول ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز پر بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

عمارہ اطہر نے مزید کہا ہے کہ لاہور کی طرف سموکی وہیکلز کی درستگی کے لئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں، شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں