9 مئی: تمام کیسز یکجا اور واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: (دنیا نیوز) 9 مئی کے تمام کیسز یکجا کرنے اور واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو 24 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کیا ہے، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت دے رکھی ہے، ایڈووکیٹ چودھری محمد بلال کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں