مخصوص نشستوں کا کیس : 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر ڈپٹی رجسٹرار سے جواب طلب
اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر ڈپٹی رجسٹرار مجاہد محمود سے وضاحت طلب کرلی۔
چیف جسٹس نے اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید سے بھی وضاحت طلب کر لی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحت طلب کی کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟
ذرائع کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عمل درآمد کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب ماسٹرسے جواب طلب کیا گیا ہے کہ بغیراوریجنل فائل جمع کرائے وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پرکیسےآئی؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کی تھی۔