آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز ) سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 صفحات کا فیصلہ تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل حامد خان پیش ہوئے، انہوں نے آگاہ کیا انہیں درخواست واپس لینے کی ہدایات ملی ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ 16 ستمبر کو دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے 8 اعتراضات بھی داخل کیے تھے، عابد زبیری نے درخواست واپس لیے جانے کی استدعا کی تصدیق کی۔
تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست گزاروں کے درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئینی ترامیم کے خلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی تھیں۔