سپریم کورٹ کا کل کیلئے روسٹر، چیف جسٹس قاضی فائز کسی بنچ میں شامل نہیں
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری روز کا عدالتی روسٹر جاری کردیا۔
روسٹر کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے آخری روز چیمبر ورک کریں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے آخری روز کسی بھی بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس کل صبح 10:30 بجے ہوگا۔
عدالت عظمیٰ کے روسٹر کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کل چھٹی پر ہوں گے، جمعہ کے روز کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے 7 بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔
بنچ نمبر ایک میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید بنچ نمبر 2 کا حصہ ہوں گے، بنچ نمبر 3 میں جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عرفان سادات کو شامل کیا گیا ہے۔
بنچ نمبر 4 میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس شہزاد احمد خان شامل ہیں، بنچ نمبر 5 میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بنچ نمبر 6 کا حصہ ہوں گے جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بنچ نمبر 7 میں شامل ہیں۔