نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کا شیڈول

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کا شیڈول جاری ہو گیا۔

نامزد چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب ہفتے کی صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت آصف علی زرداری نامزد چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

حلف برداری تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں