سموگ تدارک کیس: محکمہ ماحولیات سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر نئی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت کلین کلائمیٹ انوائرمنٹ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے محکمہ ماحولیات سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے بنیادی انسانی حقوق پر عملدرآمد کروانے اور کلائمیٹ انوائرمنٹ کے فریقین سے بھی جواب طلب کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں