لاہور میں سموگ کے وار، انفلوئنزا اور وائرل انفیکشن سے شہری متاثر

لاہور : (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کے وار برقرار ہیں، فضائی آلودگی، انفلوئنزا اور وائرل انفیکشن سے شہری متاثر ہونے لگے۔

ہسپتالوں میں خشک کھانسی، سانس میں دشواری کے مریضوں میں اضافہ ہو گیاہے ، انفلوئنزا فلو کی ویکسین نایاب جبکہ بچے نمونیہ، چیسٹ انفیکشن اور خشک کھانسی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔

سموگ کی بدولت شہریوں کی آنکھوں میں جلن اور جلدی امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے، عارضہ قلب اور دمہ کے مریض بھی شدید متاثر ہیں۔

گزشتہ ایک روز میں شہر کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اب تک سموگ سے لاتعداد مریض رپورٹ ہوئے، میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں چوبیس گھنٹوں میں 1930 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں 1760 جبکہ گنگارام ہسپتال میں 1540 سے زائد مریض لائے گئے ،  سروسز اور جنرل ہسپتال میں بھی مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں