گزشتہ ماہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 1344 گاڑیاں تھانوں میں بند

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے انسدادِ سموگ مہم کے تحت بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ماہ اکتوبر 2024 میں 1344 گاڑیاں تھانوں میں بند کر دیں جبکہ 2397 گاڑیوں کے چالان اور 1 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

حکام نے بتایا کہ 2 ایف آئی آرز درج کر کے 2 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔

رواں ماہ 9 ہزار گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کیا گیا، 5 ہزار گاڑیوں کو تکنیکی معیار پر پورا اترنے پر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہری سموگ و آلودگی پیدا کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کریں، شکایات اور تجاویز گرین پنجاب ایپ پر درج کریں یا 1373 پر کال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں