سارے کیسز آئینی عدالت میں نہ لیکر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں: جسٹس منصور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سارے کیسز آئینی عدالت میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

سپریم کورٹ میں سوئی نادرن زائد بلنگ کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس کی نظرثانی ابھی زیر التوا ہے، 26ویں ترمیم کے بعد اب یہ کیس آئینی بنچ میں جائے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں ہے، سارے مقدمات آئینی بنچز میں نہ لیکر جائیں، کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

بعدازاں عدالت نے سوئی ناردرن زائد بلنگ کیس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ زیر التوا نظرثانی کیس میں درخواست گزار سوال اٹھا سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں