امریکی صدارتی انتخابات: جارجیا کے دو پولنگ سٹیشنز میں بم کی اطلاع پر ووٹنگ معطل

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دوران جارجیا کے دو پولنگ سٹیشنز پر بم کی اطلاع کے بعد ووٹنگ کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، تاہم بعد میں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق، جارجیا کے فلٹن کاؤنٹی میں دو مقامات پر بم کی افواہ کے بعد پولنگ روک دی گئی تھی، یہ صورتحال تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی، جس کے بعد الیکشن ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ ووٹنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

الیکشن ڈائریکٹر نے کہا کہ ووٹنگ کے وقت میں توسیع کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے، جارجیا میں ایک پول ورکر کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے انتخابی عملے کو دھمکی آمیز خط بھیجا، جس میں بم کی اطلاع دی گئی تھی۔

دوسری جانب ایف بی آئی حکام نے بتایا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں پر دہشت گرد حملوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے متعلق جو افواہیں گردش کر رہی ہیں، وہ بے بنیاد ہیں۔ حکام نے عوام کو ان فیک الرٹس سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں