سموگ ہے یا فوگ، پشاور میں عوام خوفزدہ، ادارہ تحفظ ماحولیات نے صورتحال کلیئر کر دی
پشاور: (دنیا نیوز) سموگ یا پھر فوگ، پشاور کے عوام خوف میں مبتلا ہو گئے، جس پر ادارہ تحفظ ماحولیات نے تمام معاملہ کلیئر کر دیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر خان موسمیاتی تبدیلی افسر خان نے کہا ہے کہ شہر میں فوگ ہے اور ہوا میں نمی کی شرح 90 سے کم ہے، پشاور میں یہ صورتحال گزشتہ روز سے برقرار ہے۔
افسر خان نے کہا کہ پشاور میں حد نگاہ پنجاب کے دیگر شہروں کی نسبت کافی بہتر ہے، صبح 11 بجے کے بعد حد نگاہ میں کافی بہتری آئی ہے، سموگ میں حد نگاہ دن بھر نہایت کم رہتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرموسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پشاور میں ماہ اکتوبر سے اب تک بارشیں نہیں ہوئی، موسمیاتی تبدیلیوں سے فوگ کا سلسلہ ایک ماہ پہلے ہی دستک دے چکا ہے، فوڈ کوکنگ کی دکانیں، ہوٹل وغیرہ اوپن ایئر سیٹ اَپ لگانے سے گریز کریں۔
افسر خان نے کہا کہ آلودگی سموگ کا سب سے بڑا سبب ہے، سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے سے بھی سموگ کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔