6 رکنی آئینی بینچ کا کورٹ روسٹر جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 رکنی آئینی بینچ کا کورٹ روسٹر جاری کر دیا۔
روسٹر کے مطابق آئینی بینچ 14 نومبر صبح ساڑھے 9 بجے مقدمات کی سماعت کا آغاز کرے گا، آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔