پاور سیکٹر کی ریکوریاں بہتر کرانے کی یقین دہائی، آئی ایم ایف نے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاور سیکٹر کی جانب سے ریکوریاں بہتر کرانے کی یقین دہائی پر آئی ایم ایف نے رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق سرکولر ڈیٹ میں رواں مالی سال 250 ارب روپے اضافہ ہونا ہے، 150 ارب روپے سے زائد خصوصی سبسڈی کے ذریعے ایڈ کیے جائیں گے، سبسڈی کے بعد گردشی قرضے میں 90 ارب سے زائد کا اضافہ ہو گا۔

آئی ایم ایف نے استفسار کیا ہے کہ خصوصی سبسڈی رقم کو کہاں سے مینیج کیا جائے گا؟ جس پر جواب دیا گیا ہے کہ رقم کیلئے بجلی کی ریکوری بہتر بنائی جائے گی، گردشی قرضے میں 250 ارب روپے کا اضافہ ہونا تھا، خصوصی سبسڈی دینے کی وجہ سرکولر ڈیٹ کے سٹاک میں مزید اضافہ نہ ہونا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں