چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور صدر سپریم کورٹ بار نے اجلاس میں شرکت کی، چیف جسٹس نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے نظام انصاف کو درپیش چیلنجوں سے متعلق آگاہ کیا،عدالت عظمیٰ سے لے کر ماتحت عدلیہ اور نظام انصاف کے ہر شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق اصلاحات کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز، سائلین اور شہریوں سے بھی رائے لی جائے گی۔