عدالت نے ایس پی ایس سی کے ذریعے 125 اسامیوں پر بھرتیاں روک دیں

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے ذریعے 125 اسامیوں پر بھرتیاں روک دیں۔

محکمہ کالج ایجوکیشن میں رولز کے خلاف گریڈ 16 میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کالج ایجوکیشن کے رولز کے مطابق 50 فیصد پروموشن اور 50 فیصد کمیشن کے ذریعے بھرتیاں ہوں گی۔

عدالت نے کہا ہے کہ محکمہ کالج اینڈ ایجوکیشن گریڈ 16 کی 50 فیصد اسامیوں پر بھرتیاں روک دے۔

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ کالج ایجوکیشن کی 125 اسامیاں خالی رکھنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری کالج ایجوکیشن اور دیگر کو نوٹس بھی جاری کر دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں