محمد اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالطیٰ ملاقات ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے 15ویں سر بنی یاس فورم کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی،
ملاقات میں انہوں نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لئے پاکستان مصر تعاون اور ڈائیلاگ پر تبادلہ خیال کیا۔