حساس اداروں کے دفاتر پر حملوں کی منصوبہ بندی ناکام، فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حساس اداروں کے دفاتر پر حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔

انسداد دہشتگردی ونگ اور سی ٹی ڈی نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، پکڑے گئے دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق الخوارج گروہ کے دہشت گردوں کو اسلام آباد اور خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد نور ولی محسود گروپ سے رابطے میں تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں