امریکی مسلمان رہنماؤں کا ٹرمپ اور انکی کابینہ میں شامل ارکان پر عدم اعتماد کا اظہار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی مسلمان رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کابینہ میں شامل ارکان پر عدم اعتماد اور مایوسی کا اظہار کر دیا۔
امریکی اکثریتی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے خلاف مشرق وسطیٰ میں امن کی خاطر ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ ترجیحات سے لگتا ہے اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں جارحیت بڑھے گی۔
مسلمان رہنما ربیع الچودھری نے کہا کہ اسرائیلی نواز مائیک ہکابی کو اسرائیل کیلئے امریکی سفیر نامزد کردیا ہے، مائیک ہکابی مغربی کنارے کا اسرائیل سے الحاق اور غیر قانونی تعمیرات چاہتا ہے، اقوام متحدہ کے لئے ایسی خاتون کو سفیر نامزد کیا گیا جس نے غزہ میں نسل کشی کی اقوام متحدہ کی مذمت کو یہودیوں کے خلاف سازش قرار دیا۔
ربیع الچودھری نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈونلڈٹرمپ نے کابینہ میں اسرائیلی حمایتوں کا دل کھول کر انتخاب کیا ہے۔