وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخزانہ محمداورنگزیب سے آئی ایم ایف وفد نے الوداعی ملاقات کی جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ نے وفد کو بجٹ اہداف اور آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد بارے بریف کیا، وزیرخزانہ نے قرض پروگرام میں رہتے ہوئے ملکی معیشت کے فروغ پر بھی وفد سے گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے وفد سے بات چیت ہوئی، آئی ایم ایف وفد کیساتھ اب اقتصادی جائزہ مارچ میں ہو گا، آئی ایم ایف وفد نے ملاقات میں شرائط پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے، وفد پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ مرتب کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں