بلوچستان کی بیوروکریسی میں تقرروتبادلے، نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کر دیئے گئے جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر محمد اسلم کو ایڈ یشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجو کیشن تعینات کردیا گیا جبکہ منور حسین کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جمیل احمد بطور ایڈیشنل سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز فرائض سرانجام دیں گے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عبد الحمید کو ایڈ یشنل سیکرٹری جنگلات و جنگی حیات جبکہ افتخار احمد بگٹی کو ایڈیشنل سیکرٹری صحت تعینات کیا گیا ہے، اسد اللہ کو ڈائریکٹر ایڈمین اینڈ فنانس تعینات کر دیا گیا جبکہ غلام جان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔