ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے: وزیراعلیٰ کا عالمی دن پر پیغام

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روڈ ایکسیڈنٹ متاثرین کی یاد میں عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب کو مل کر روڈ سیفٹی کے لیے ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں، انہوں نے اپنے پیغام ان سب کےلئے دعا مغفرت کی جو سڑک حادثات کی وجہ سے جدا ہو گئے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں تاکہ کسی کے گھر کا چراغ نہ بجھے، حادثات سے بچاؤ کیلئے 600 سے زائد روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو سروسز کے لئے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں، مخصوص خدمت مراکز پر ٹریفک پولیس ماہرین کی نگرانی میں ڈرائیورز ٹریننگ پروگرامز جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹریفک ایکسیڈنٹ متاثرین کے لئےریسکیو 1122 سروسز کو مزید اپ گریڈ کر رہے ہیں، پاکستان کی پہلی ائیر ایمبولینس سروس مریضوں کو گولڈن اور میں منتقل کر رہی ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے مزید کہا کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پرعمل درآمد عادت بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں